پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان سے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی ائی کارکنوں کا قافلہ بذریعہ موٹروے للہ انٹرچینج سے روانہ ہو گیا جس کی قیادت پی ٹی ائی کے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان برگیڈیئر مشتاق احمد کر رہے ہیں
پنڈ دادن خان سے کچھ کارکن گرفتاری سے بچنے کےلیے رات کو ھی روانہ ہوگئے تھے جب کہ پی ٹی ائی سٹی پنڈ دادن خان کے صدر ملک اسحاق کو پولیس نے گرفتار کر لیا دریں اثناء جب مقامی سارے لوگ لاہور روانہ ہو گئے تو بعد میں پنڈ دادن خان انتظامیہ نے موٹروے للہ انٹر چینج پر رکاوٹیں کھڑی کر کے لاہور سائیڈ بلاک کر دی لیکن پانچ منٹ بعد ساری رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور موٹروے ہر قسم کی کے لیے کھول دی گئی
0