0

12ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کا دن، مسلمانوں کے لیے ایک عظیم دن ہے،محمد رافع

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) 12ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کا دن، مسلمانوں کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ اس دن ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی مناتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہدایت اور رحمت بن کر اس دنیا میں آئے۔ لیکن اس دن کو صرف جشن منانے کے لیے نہیں، بلکہ اپنے اعمال اور زندگی کو رسول اللہ ﷺ کے فرامین اور قرآن کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہمارا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کھیوڑہ کے رہنما محمد رافع نے کیا انہوں نے کہا کہ
قرآن ہمیں رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ آپ ﷺ نے قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں عمل کے ذریعے زندہ کیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم 12 ربیع الاول پر قرآن کی روشنی میں اپنی زندگی کا جائزہ لیں اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوئے دین کو اپنی زندگی میں رائج کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیشہ قرآن کو اپنا رہنما بنایا، اور ہم پر بھی یہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم قرآن پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو قرآن اور سنت کے ذریعے سنواریں۔