0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال میں امد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن منایا گیا

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال میں امد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن منایا گیا اقا علیہ السلام کی امد کی خوشی میں پورے سکول کو رنگ برنگی جھنڈیوں غباروں سجایا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب حاجی محمد اسلم صاحب تھے تمام طلباء و طالبات نے اقا کی امد کی خوشی میں درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا طالبات نے دیے جلائے اور پھولوں اور گلاب کی پتیوں سے سکول کو سجایا سکول ڈائریکٹر جناب ذوالفقار علی چشتی صاحب نے سٹاف اور طلباء و طالبات کے ساتھ کیک کاٹا اورتمام طلبا و طالبات میں اس خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور اور جشن امد رسول کی خوشی میں کے موقع پر ذوالفقار علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں سب سٹاف طلباء طالبات کو اپنی طرف سے رب الاول کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور میں سٹاف اور تمام طلباء و طالبات کو اتنے ذوق و شوق کے ساتھ پورے سکول کو اتنا خوبصورت سجانے پر اور ربیع الاول کا استقبال کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری انے والی نسلیں اپنے اقا سے اس قدر محبت رکھتی ہیں کہ ان کے امد کی خوشی میں انہوں نے جس واہلانہ پن کا م کا مظاہرہ کیا ہے یہ قابل دید ہے جہاں ہم اپنے اقا کی ولادت کی خوشی اتنے ذوق و شوق سے مناتے ہیں وہاں ہمیں اقا دو جہاں کے اس دنیا میں انے کے مقاصد کو نہیں بھولنا بالخصوص اج کے اس دور فتن میں سیرت نبوی کی ضرورت بہت زیادہ ہے کیونکہ ملک اس وقت اس تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے موجودہ دور میں اپنا ایمان بچانا بھی مشکل ہے اور کامیابی اسی میں ہی ہے کہ اپ کے اسوہ پر چلا جائے ہمیں اپ کی سنت پر چلنا ہے اپ نے ہمیں جن کاموں کے کرنے کا حکم دیا ہے ان کو بجا لانا ہے اور جن کاموں سے روکا ہے ان سے رکنا ہے تاکہ ہم صحیح معنوں میں اپ کی سنت کی پیروی کر سکیں اللہ تعالی ہمیں اپنے حبیب کی محبت اور قربت نصیب فرمائے اور عشق مصطفی کی جو چنگاری ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمارے دلوں میں روشن کی ہے اس کو اسی طرح منور رکھے اور اللہ تعالی اس ماہ مبارک کے صدقے ملک پاکستان پر اپنا کرم فرمائے