0

حب رسول و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹوبھہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبھہ میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
ٹوبھہ میں آمد ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ نے حب رسول و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹوبھہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبھہ میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کی مخیر شخصیت حاجی خالد پرویز اور ان کے پوتے شہیر احمد نے طلبا و طالبات میں 3 لاکھ روپے نقد انعامات تقسیم کیے تقریب کے مہمان خصوصی صوبیدار چوھدری محمد اکبر کدیال اور چوہدری ذوالفقار احمد للہ تھے تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض قاضی فیاض احمد کندوال ، حضرت علامہ لیئق احمد پنڈ دادن خان اور حافظ افتخار احمد گوندل اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید مسرت کاظمی نے سر انجام دئیے
ٹوبھہ میں ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر منعقدہ خوبصورت تقریری مقابلے میں یونین کونسل احمد آباد اور یونین کونسل ٹوبہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں اور مدارس کے 40 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن محمد کلیم اللہ اور ایمان زہرا نے حاصل کر کے 25 ، 25 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا ، دوسری پوزیشن احمد علی اور اشرہ بتول نےحاصل کر کے 15، 15 ہزار روپے نقد جبکہ تیسری پوزیشن محمد شہر یار اور عائشہ نور العین نے حاصل کر کے 10,10 ہزار روپے نقد انعام وصول کیا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات سے نوازنے کے بعد حاجی خالد پرویز نے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طلبات میں پانچ پانچ ہزار روپے نقد تقسیم کیے پہلی اور دوسری پوزیشن برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبھہ کے طالب علموں نے حاصل کی