پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ ٹوبھہ میں پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چھ ستمبر یوم دفاع کی پر وقار تقریب یادگار شہدائے ٹوبھہ پرزیر صدارت محسن ٹوبھہ الحاج خالد پرویز کرڑ، کرنل سید زاہد حسین شیرازی صوبیدار چوھدری محمد اکبر کدیال منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ڈاکٹر حلیمہ منیر اور چوھدری قیصر علی نمبردار بھلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی شہدا ء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کی اس موقع پر حاجی خالد پرویز نے انھیں اعزازی شیلڈ پیش کی تقریب میں کرنل زاہد شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدان ناکام ہو چکے ہیں بلکہ ہم فیل ہو چکے ہیں اور یہاں کے عوام اب کامیاب ہو گئے ہیں جو سارے کام اپنی مدد اپ کے تحت سرانجام دے رہے ہیں، برطانیہ کے اوورسیز پاکستانی چوھدری قیصر علی اور ملک ظہیراعوان بیورو چیف نے پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بزرگوں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے گاؤں ٹوبہ کی خدمات کے حوالہ سے سراہا ، علاقہ بھر سے شہداء کی فیملیوں نے خصوصی شرکت کی حافظ افتخار گوندل، سید مسرت کاظمی ،یونس بھٹی، صابر حسین مغل ، نذر مغل ، کیپٹن عارف گوندل، صوبیدار اشرف ، بشیر قادر کدیال، ٹھیکے دار حاجی محمد افضل اور دیگر مقررین نے کہا کہ پنڈ دادن خان شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی دھرتی ہے یہاں کے تمام دیہاتوں میں شہداء کی قبریں کثرت سے پائی جاتی ہیں اس علاقہ کے شہدا نے 1965 کی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ، صرف ٹوبہ کے 18 شہداء ہیں جن میں وہ شہید بھی شامل ہیں جنہوں نے 1965 کی جنگ میں اپنے سینوں پر بم باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر جام شہادت نوش کیا یادگار شہدائے ٹوبھہ پر پاکستان کے تمام شہداءکی یاد منائی جاتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے سالانہ تقریب میں برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ ،لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبہ ،دار ارقم سکول ٹوبہ اور دیگر سکولوں کے طلباء نے بھر پور شرکت کی قومی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کیے شہدا کی یادگار پر سلامی پیش کی مہمانوں کو گارڈ اف آنر دیا اس موقع پر شہداء کی فیملیوں میں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں تمام سکولوں کے بچوں میں حاجی خالد پرویز نے نقد انعامات تقسیم کیے تقریب میں چوہدری وقاص ظہور مینجرایچ بی ایل ٹوبھہ ، ملک امیر مختار ، حماد قادر ، نصر اللہ خان بٹ ، علامہ محمد سرفراز نے خصوصی شرکت کی پولیس تھانہ للہ کے اے ایس ائی محمد ریاض اور دیگر اہلکاروں نے زبردست سکیورٹی انتظامات کیے
0