0

پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے پاک فوج اور دیگر ملکی سکیورٹی اداروں کے شہدا ہمارا فخر ہیں وطن کے بیرونی دشمن ہوں یا اندرونی دہشت گرد ان کے خاتمے کے دوران شہید ہونے والے نوجوان پوری قوم کے لیے سرمایہ افتخار اور فخر ہیں 6 ستمبر 1965 کو بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا تھا آج بھی اگر کوئی بیرونی دشمن بھارت ہو یا کوئی بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی طرف بری نظر ڈالے گا توپوری پاکستانی قوم آپس میں سیاسی و دیگر اختلافات ختم کر کے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے الحمدللہ آج پاکستان ایک اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور پورے عالم اسلام کا دفاع کرنا پوری قوم کا فرض ہے اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہمیں یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے ہمیں غزہ فلسطین عراق شام اور دیگر ممالک کی طرف ضرور دیکھنا چاہیے جن کی مسلح افواج کمزور تھی اور وہاں پھر کیا ہوا ان خیالات کا اظہار حکیم سید اختر علی شاہ بخاری۔مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پی ایس اے ڈسٹرکٹ صدر پاکستان طبی کانفرنس ضلع جہلم نے تحصیل پنڈدادنخان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل اور پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری نے کی اجلاس میں تحصیل صدر حکیم جمال عبدالرحیم حکیم ممتاز احمد قادری حکیم احمد رضا خان حکیم تنویر احمد آف کسلیاں حکیم سید طاہر علی شاہ آف ڈینگوال حکیم محمد امجد آف دھڑیالہ جالب حکیم کامران زمان حکیم ظہیر عباس حکیم محمد بلال رضا حکیم محمد شفیق تنہا حکیم ظہیر عباس حکیم سید اعزاز علی شاہ بخاری حکیم سید امتیاز علی شاہ بخاری حکیم سید اظہر علی شاہ بخاری اور دیگر تحصیل بھر کے رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکما نے شرکت کی اجلاس میں حکیم ممتاز احمد عطاری کے سسر کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئ