0

للہ شریف کے علاقہ کندوال کے ملحقہ برساتی نالے نیلا واھن میں ظغیانی کے باعث زیر تعمیر پل کا متبادل راستہ پھر ٹوٹ گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) للہ شریف کے علاقہ کندوال کے ملحقہ برساتی نالے نیلا واھن میں ظغیانی کے باعث زیر تعمیر پل کا متبادل راستہ پھر ٹوٹ گیا خوشاب کی طرف سے انے والی کار برساتی نالے میں گر گئی تمام مسافروں کو اپنی مدد اپ کے تحت ریسکیو کر لیا گیا تا ہم ریسکیو 1122 للہ انٹرچینج کے ایل کار بھی موقع پر پہنچ گئے برساتی نالے میں پانی زیادہ ہونے اور متبادل راستہ ٹوٹنے کی وجہ سے خوشاب للہ انٹرچینج روڈ بند رہا خوشاب سے براستہ للہ انٹرچینج موٹروے ایم ٹو پر جانے والی ٹریفک بھی بند رہی تا ہم 18 گھنٹے گزرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ڈاکٹر حلیمہ منیر کی زیر نگرانی گورنمنٹ کٹریکٹر نے ٹوٹے ہوئے راستے میں پائپ اور شنگر ڈال کر متبادل راستہ عام ٹریفک کے لیے بحال کر دیا