پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان اور گرد و نواح میں آوارہ باولے کتوں کی بھرمار ھو گئی معصوم بچوں اور بڑوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا آوارہ اور باولے کتے بچوں کو کاٹنے لگے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں آوارہ کتوں نے 10 سالہ طالبہ کو کاٹ کر زخمی کر دیا شہر اور گرد و نواح میں غول در غول پھرتے ہوئے آوارہ کتوں نے بازاروں گلیوں اور سکولوں کے سامنے ڈیرے جما لیے خواتین اور بچوں سمیت دیگر افراد کا گھروں سے نکلنا دشوار مرکزی انجمن تاجران سماجی اور رفاعی حلقوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار انتظامیہ کو آوارہ کتوں کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی تدارک نہ ہوسکا میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان سمیت متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ھے شہری رفاعی اور تجارتی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ اور باؤلے کتوں کوتلف کرانے کے انتظامات کیےجائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
0