0

جہلم ڈیول کیرج وے پر ایک کلو میٹر کے ایریا کو کارپیٹڈ کیا گیا جو کہ بارش کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکی

پنڈدادنخان(بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)للہ انٹرچینج سے ٹوبھہ تک زیر تعمیر پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیرج وے پر ایک کلو میٹر کے ایریا کو کارپیٹڈ کیا گیا جو کہ بارش کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے تعمیراتی کمپنی نئے کام کو چھوڑ کر مرمت پر لگ گئی تاھم سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے حلقہ این اے 61 جہلم میں للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وےکا منصوبہ منظور کروایا جس پر 18 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی تعمیراتی کمپنی کو کام شروع کیے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے کمپنی نے تقریبا 80 کلومیٹر پختہ روڈ اکھیڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں پورا روڈ دلدل اور بارشوں کے بعد گردوغبار کی لپیٹ میں آ جاتا ہے کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جب کہ دو ہفتے قبل کارپٹ کیا گیا روڈ کا معمولی ٹکڑا جگہ جگہ سے اکھڑ چکا ہے جس پر دوبارہ پنچ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مصری موڑ سے دھریالہ جالب تک سڑک نام کی کوئی چیز نہیں تباہی و بربادی عوام کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے ٹرانسپورٹرزنے گاڑیاں چلانا بند کر دی ہیں گرد و غبار کے باعث علاقہ کے عوام کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے جبکہ بارشوں کے دوران روڈ گھنٹوں بلاک ہو جاتا ہے اور ٹریفک جام ہو جاتی ہے علاقہ کے عوام نے اعلی حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے