0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ کی 26ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ کی 26ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرپولیس کے چاک و چوبند دستے نے ان کے آبائی گاؤں سگھر پور میں ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی دی اور گارڈ آف آنرز پیش کیا ، ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ نے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر پولیس آفیسر تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس کے شہداء ہمارے محسن اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں انھیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہدائے پولیس ہمارا فخر اور محکمے کا مان ہیں ، پنجاب حکومت نے محمد اشرف مارتھ شہید کی جرات اور بے مثال بہادری کے اعتراف میں گوجرانوالہ پولیس لائنز کو ان کے نام کے ساتھ منسوب کیا ہے، واضع رہے کہ شہید ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ ، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے سسر ،سابق آر پی او گوجرانوالہ ڈی آئی جی چوہدری منیر مسعود مارتھ کے ماموں اور ڈی ایس پی چوہدری محمد صالح مارتھ مرحوم کے بیٹے اور مارتھ فیملی کا عظیم سرمایہ تھے۔