جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم شہر و گردونواح میں مضر صحت پاپڑ، نمکو چپس کی سرعام فروخت جاری۔پیک شدہ غیر معیاری بغیر رجسٹرڈ اور بغیر مدت معیاد کے تیار شدہ گھریلو نجی خود ساختہ منی فیکٹریوں میں تیار شدہ نمکو، پاپڑوں اور چپس سے شہری بالخصوص بچے معدہ، یرقان، جگر اور گلے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی،شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق شہر وگردونواح میں دکانوں سمیت سکولوں کالجوں میں قائم کینٹینوں، ٹک شاپس پر مضر صحت پیک شدہ پاپڑوں، نمکو اور چپس کی فروخت سر عام جاری ہے اور فروخت کی جانے والی نمکو چپس اور پاپڑ جو کہ مقامی طور پر تیار ہوتے ہیں کی پیکنگ پر مدت معیاد بھی نہیں ہوتی، گھریلو طور پر خود ساختہ منی فیکٹریوں میں مضر صحت تیل اور مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ مذکورہ اشیاء جو کہ شہر و مضافات میں دکانوں پر فروخت کی جاتی ہیں، سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں کے اندر قائم کینٹینوں، پٹرول پمپس پر واقع ٹک شاپس اور بس اڈوں سمیت بیکریوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
0