0

جہلم سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کے مٹر گشت کرنے کا ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا نوٹس

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کے مٹر گشت کرنے کا ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا نوٹس۔ ڈپٹی کمشنر نے مالکان کو فوری مویشی باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ شہر میں قائم مویشی باڑوں کے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونگے۔ خفیہ اداروں نے مویشی باڑوں کے مالکان کی فہرستیں تیار کرنی شروع کردیں۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر کے اقدام پر خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق اندرون شہر قائم ہونے والے مویشی باڑوں کیوجہ سے گلی محلوں میں مویشیوں کی غلاظت کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ جبکہ مویشی باڑہ مالکان مویشیوں کی غلاظت شہر سے باہر منتقل کرنے کی بجائے سیوریج پائپ لائنوں میں بہا دیتے ہیں جس کیوجہ سے آئے روز سیوریج لائنیں بند ہو جاتی ہیں۔ سیوریج لائنیں بند ہونے سے شہر کے گلی محلوں، سڑکوں پر گٹروں کا گندہ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ جس سے شہریوں کو تعفن، مچھر مکھیوں کے ساتھ ساتھ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں کے مطالبے پر آئے روز پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر خبریں نشر کی جاتی ہیں جس پرڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے مویشی شہر سے باہر ویران علاقوں میں فوری منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔قابل زکر بات یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے کے بعد خفیہ اداروں نے مویشی مالکان کی فہرستیں ترتیب دینا شروع کررکھی ہیں، تاہم شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پیرا غیب، پروفیسر کالونی، ضلع کچہری،باغ محلہ، مشین محلہ، جادہ، کالا گجراں، بلال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بااثر مویشی مالکان نے مویشی باڑے قائم کررکھے ہیں جس کیوجہ سے اہلیان علاقہ شدید کرب میں مبتلا ہے۔