جہلم(سید مظہر عباس +عمیراحمدراجہ)جہلم قائد صحافت،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، طارق چوہدری (سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد)کی قیادت میں پی ایف یو جے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے وفد نے جہلم کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ صدر جہلم پریس کلب محمد شہبا ز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، معروف سینئر صحافی آصف جٹ، شہزاد علی راجہ، الیاس صادق وٹو، چوہدری دانیال عابداور راجہ عبدالوحیدبھی تھے۔ جہلم پریس کلب کے ممبر سماء ٹی وی جہلم کے رپورٹر حافظ امتیاز بیگ کی وفات پر انکے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، جائے حادثہ کا معائنہ بھی کیااور ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق سے ملاقات کرکے پوسٹمارٹم اور فارنزک رپورٹ کے حوالے سے بات چیت کی، اس موقع پرپی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ حافظ مرز ا امتیاز بیگ صحافتی تنظیموں میں خاصے متحرک تھے صحافت کے شعبہ میں حافظ مرزا امتیاز بیگ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے اور قابل صحافی تھے، ان کا شمار ضلع بھر کے انتہائی پروفیشنل صحافیوں میں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔حافظ امتیاز بیگ ایک اصول پسند اور پر جوش صحافی‘ تھے جنہوں نے اپنی زندگی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں گزاری۔انہوں نے کہا کہ مرزا امتیاز بیگ کی وفات سے صحافت میں نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔اس موقع پر سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری نے کہا کہ مرزا امتیاز بیگ کی اچانک وفات ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کروائی گئی۔
0