جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم نماز کی ادائیگی کے لئے انسان کا بدن، کپڑے اور جائے نماز نجاست سے پاک ہونے چاہیے، جہاں وضور کرنا لازمی ہو وہاں وضو کریں جہاں غسل کی حاجت ہو وہاں غسل کرنا چاہیے، وضو میں مسواک کرنا نبی رحمت ﷺ کی سنت ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے گزشتہ روز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ طہارت اور غسل کے ضروری مسائل کے بارے جاننا مسلمان کا عین فرض ہے، جن چیزوں سے صرف وضو لازم ہے،انہیں حدث اصغر جبکہ جن سے غسل فرض ہوا انہیں حدث اکبر کہتے ہیں، انہو ں نے کہا کہ انسان کا پیشاب،پاخانہ،بہتا خون، پیپ، منہ بھر قے،دکھتی آنکھ کا پانی، حرام چوپائیوں کا پیشاب پاخانہ، گھوڑے کی لیداور ہر حلال جانور کا پاخانہ، مرغی کی بیٹ ہر قسم کی شراب، سور کا گوشت ہڈی اور بال،چھپکلی یا گرگٹ کا خون، درندوں چوپائیوں کا تھوک یہ سب چیزیں نجاست غلیظ ہیں،اس کے علاوہ دودھ پیتے لڑکے یا لڑکی کا پیشاب اور ان کی منہ بھر کی قے بھی نجاست غلیظ ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بے وضو نماز پڑھنا حرام و سخت گناہ ہے بلکہ جو بھی انسان بے وضو اور بغیر طہارت نماز ادا کرے اس کے بارے میں علماء کا فتویٰ ہے کہ یہ عمل کفرہے جو کسی طرح جائز نہیں نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ نماز جنت کی چابی ہے جبکہ وضو اورغسل طہارت کی چابی ہے۔
0