0

سعودی حکام نے خبردارکردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم سعودی حکام نے خبردارکردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی جس کے پیش نظر پاکستانی حکام نے بھی مسافروں کو مْتنبہ کردیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے ائر پورٹس پر وارننگ جاری کرتے ہوئے پوسٹرز لگوا دیے ہیں۔پوسٹرز پرواضح طور پردرج ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جْرم ہے اگر کسی شخص کے پاس سے نسوار برآمد ہوئی، تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔یاد رہے سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔