0

سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کے شب و روز حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان میں گزرنے لگے

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)حلقہ این اے 61جہلم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے ایم این اے سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کے شب و روز حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان میں گزرنے لگے سابق ناظمین، نائب ناظمین و کونسلرز سمیت کئی سیاسی دھڑوں اور گروپوں سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، تاہم سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کے علاوہ تاحال کسی اہم سیاسی شخصیت نے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کھل کر ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے حالانکہ چوہدری نذر حسین گوندل ان کو اپنے پورے گروپ دھڑے کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں بھی کروا رہے ہیں گزشتہ روز پنڈدادنخان میں چوہدری نذر حسین گوندل کی موجودگی میں پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی ملاقاتیں للہ شریف کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نوشیروان خان مسوال ، کندوال کے اھم سیاسی دھڑے کے رہنما ملک نوید عمر ریحان ،پنڈدادنخان اور یونین کونسل گول پور کا بڑا سیاسی گروپ سابق ناظم حاجی عبدالروف بلوچ ،سابق کونسلر مسعود خان بلوچ ، سروبہ کے سرکردہ سیاسی رہنما سیکرٹری ملک مختار حسین اور سابق کونسلر ملک عزیز سروبہ سے ہوئی ہیں اس سے قبل ٹوبھہ کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نذرگرداور اور چوہدری افضل پٹواری سے بھی ملاقات کر چکے ہیں جب کہ پیر سید امیر حمزہ کرمانی کے ٹوبھہ کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبیداللہ کھوکھر اور للہ شریف کے اہم سیاسی رہنما نصراللہ میکن سے بھی ان کے مسلسل رابطے ہیں اور ان کی درجنوں ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن تاحال ان تمام سیاسی شخصیات نے نہ تو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کیا ہے دریں اثناء اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا چوہدری نذر حسین گوندل کا یہ سارا سیاسی دھڑا ایم این اے کے امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی حمایت بھی کرے گا یا چوہدری نذر حسین گوندل تک ہی محدود رہے گا اگر یہ مکمل دھڑا پیر سید امیر حمزہ کرمانی کو بھی سپورٹ کرتا ہے تو پھر اس حلقہ میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کا سخت سیاسی نقصان ہوگا اوراگر نیچے ہم اوپر وہ کے فلسفے پر کام ہوا تو پھر نہ بجے گی بانسری اور نہ رہے گا