قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی، کس پارٹی کے کتنے ووٹ بڑھ گئے؟ تفصیلات جاری

این اے 249 ری کاؤنٹنگ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج 60 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی گئی، پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے134 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسمعیٰل کے 194 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کے 34 ووٹ کا اضافہ ہوا ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ مرسلین کے 108 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق درخواست گزار کے بائیکاٹ سے اس عمل پر اثر نہیں پڑتا، سیاسی جماعتوں نے فارم45ضمنی انتخاب والے دن کیوں حاصل نہیں کیے؟ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

SuchTV