0

جہلم انسپکٹر بدر منیر اور انسپکٹر محمد شعیب کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم انسپکٹر بدر منیر اور انسپکٹر محمد شعیب کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت کی،پولیس افسران نے دونوں انسپکٹر صاحبان کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ٹرانسفر ہونے والے انسپکٹر بدر منیر اور انسپکٹر محمد شعیب نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،انسپکٹر بدر منیر سپیشل برانچ جبکہ انسپکٹر محمد شعیب سرگودھا ریجن میں ٹرانسفر ہوئے ہیں،اس موقع پر انسپکٹرز صاحبان نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہجہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور انچارج برانچز نے جہلم پولیس کی طرف سے انسپکٹر بدر منیر اور انسپکٹر محمد شعیب کو سوینیرز اور گلدستے دیے۔