پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ ماجدہ مائی صاحبہ کے عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام آستانہ عالیہ للہ شریف پر کیا گیا اس موقع پر ختم خواجگان پڑھا گیا اور خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے فرمائی اور تقریب کے مہمان خصوصی بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان أف ٹوبھہ تھے اس بابرکت محفل میں مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد یوسف نے کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت شریف سلطان احمد قادری ،محمد ایوب اور حافظ حسن علی نے پیش کیں اس موقع پرصاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف اورصدر منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پنڈدادنخان حضرت علامہ پروفیسرمحمد سرفراز نے کہا کہ( مائی صاحبہ) نے پورے خاندان کو تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں پروئے رکھا آپ انتہائی نیک سیرت ،صابرہ اور متقی ہستی تھیں نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ساری عمر ان کی تہجد قضا نہیں ہوئی جس طرح حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ نے ستر سال سے زائد عرصہ دین کی خدمت کی اس طرح انہوں نے لنگر اور دیگر انتظامات کی طرف خصوصی توجہ دی تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے مزارات پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی قاری محمد یوسف نے ختم شریف پڑھا اور لنگر تقسیم کیا گیا
0