0

خوش قسمت ھیں وہ لوگ جنہیں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ھوتی ھے

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) خوش قسمت ھیں وہ لوگ جنہیں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ھوتی ھے حج بیت اللہ پر جانے والے اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان ھوتے ہیں حج بیت اللہ پر جانے سے پہلے حجاج کرام مناسک حج کی مکمل تربیت حاصل کریں اور سعودی قوانین کی مکمل پابندی کریں حج بیت اللہ سے واپسی پر ہمیں اپنی زندگی اور اعمال میں واضح تبدیلی لانی چاہئیے ان خیالات کا اظہار وزرات حج اسلام آباد کے ماسٹر ٹرینر مفتی عظمان شفیق ڈاکٹر خرم رحمان اور حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان میں حج تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ھوئے کیا اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر نبیلہ خرم نے خواتین حجاج کرام کو ان کے مسائل اور حج کے دوران ان کی تکالیف کے متعلق بریف کیا جبکہ مفتی عظمان شفیق ڈاکٹر خرم رحمان اور حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے حجاج کرام کو سفر مکہ عمرہ ایام حج زیارات اور زیارات مدینہ منورہ کے متعلق مکمل بریفنگ دیتے ھوئے کہا کہ عازمین حج انتہائی خوش قسمت ہیں کہ وہ ایک عظیم سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب جا رھے ہیں وہ پاکستان کے سفیر ہیں پاکستان کی عوام پاکستان کی شان اور پاکستان کے وقار کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ان کے فرائض اولین میں شامل ھے حج تربیتی سیمنار سے پرنسپل البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان پروفیسر نزہت الرحمٰن رانجھا نے بھی اس موقع پر خصوصی گفتگو کی