0

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ادبستان اور پی ایم سی کے اعلیٰ عہدیداران کی مشترکہ میٹنگ منعقد

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ادبستان اور پی ایم سی کے اعلیٰ عہدیداران کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی،میٹنگ میں پروڈکشن کے حوالے سے دونوں تنظیموں کے مابین معاہدہ طے پایا گیا،پی ایم سی کی سی ای او ماریہ عطاء نے کہا کہ ہماری دونوں تنظیموں کی سب سےبڑی خوبی یہ ہے کہ خواتین کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کر رہےہیں،مستحق خواتین کے لیے مختلف قسم کے کورسز بالکل فری میں کروا رہے ہیں ،اینکر،ہوسٹ،ایکٹرس کی خواہشمند خواتین ممبران کو بالکل فری میں کورسز کروائیں گے،پی ایم سی اور ادبستان تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد ادبستان تنظیم کی طرف سے خواتین ونگ کے لیے جویریہ اعوان ،رباب ملک فوکل پرسن اور پی ایم سی کی طرف سے ماریہ عطاء اور انعم ثناء کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔