سعودی ماہرین فلکیات نے عید الاضحی 2023 کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔ ماہرین کے مطابق عید الاضحی 28 جون کو ہو سکتی ہے اور یوم عرفات 27 جون کو منایا جائے گا۔
عید الاضحی، یا قربانی کا تہوار، دنیا بھر میں منایا جانے والا ایک اہم اسلامی تہوار ہے۔ عید الاضحی کے دوران دنیا بھر کے مسلمان اجتماعی نماز کے لیے جمع ہوتے ہیں، خیرات کے کاموں میں مشغول ہوتے ہیں، اور جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جبکہ عرفات کے دن، حج کرنے والے مسلمان حجاج مکہ سے باہر واقع میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں۔
حج – جس کا آغاز 26 جون کو متوقع ہے – ذی الحجہ کی 8 تاریخ سے 12 ویں دن تک ہوتا ہے، اور عید الاضحی مہینے کی 10 تاریخ کو ہوتی ہے۔