0

سگھر پور میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں فائرنگ سے تیرہ سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ سگھر پور میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں فائرنگ ہوئی ھےجس کے باعث دو راہگیر بچوں اور ایک راہگیر شخص سمیت چار افراد فائرنگ کی زد میں آ گئے جس سے امجد گوندل کا تیرہ سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق ہوگیا ھے جب کہ یار محمد کا 8 سالہ بیٹا شدید زخمی ہے اس کے علاوہ بھی ایک راہگیر اور ایک دوسرا شخص لیاقت گوندل زخمی ہوگئے ہیں وجہ عناد پرانا لڑائی جھگڑا بتایا گیا ہے یہ لڑائی سگھر پور کی گوندل برادری اور کھیویانوالہ کے ملکانوں کے درمیان ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع پر تھانہ جلالپورشریف پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی