0

ضلع جہلم میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور پی ٹی آئی کے خلاف علم بغاوت بلند ہوگیا

پنڈ دادن خان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)ضلع جہلم میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور پی ٹی آئی کے خلاف علم بغاوت بلند ہوگیا لوگ فواد چوہدری اور ان کے بھائیوں کے رویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ھیں پورے ضلع جہلم کی قیادت اور نظریاتی کارکن پہلے ہی علم بغاوت بلند کر چکے ہیں خاص کر سپورٹرز اور ووٹرز بھی کھل کر میدان میں آگئے ھیں سب سے پہلے پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو چھوڑنے والوں میں محمود مرزا جہلمی ،سابق تحصیل ناظمین پنڈدادنخان چوہدری عابد جوتانہ اور راجہ افتخار احمد شہزاد ، سابق ایم پی اے پی ٹی آئی نوابزادی راحیلہ مہدی ، ضلعی عہدیدار چوہدری ندیم بنٹی ،پی ٹی آئی کے ایم این اے و کزن چوہدری فرخ الطاف سمیت دیگر کئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو صرف اور صرف ان تینوں بھائیوں کی وجہ سے چھوڑا ، ان کے علاوہ نظریاتی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی انہیں خدا حافظ کہہ چکی ہے اب صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے یاور کمال ، شمالی پنجاب کے عہدے دار چوہدری زاہد اختر ،سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل سمیت دیگر کئی لوگ ان سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں جبکہ چند دنوں سے حلقہ پی پی ستائیں پنڈدادنخان کے علاقہ بائی دیس سے اعوانوں گجروں اور چودھریوں کی بڑی تعداد ان کے خلاف پھٹ پڑی ہے علاقہ بائی دیس کی یونین کونسل نکہ خلاص پور ،یونین کونسل ناڑہ کی سرکردہ برادریوں کے 70سے زائد افراد نے ہم خیال گروپ تشکیل دے دیاھے جب کہ یونین کونسل داراپور میں بھی جلد لوگ اس گروپ میں شامل ہوجائیں گے اس گروپ کی میٹنگ کے بعد فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ہم خیال گروپ کے ایک معزز رکن کے ساتھ سخت بد تمیزی کی ہے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں ان کے خلاف مزید نفرت پھیل رہی ہے اور اعوان برادری اور دیگر برادریاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا شروع ہوگئی ہیں