0

جہلم قیمتوں میں بڑی کمی،سولر کے استعمال میں 50 فیصد ریکارڈاضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم قیمتوں میں بڑی کمی،سولر کے استعمال میں 50 فیصد ریکارڈاضافہ، آئے روز بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث جہلم سمیت ضلع بھر میں سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں صارفین تیزی سے سولر بجلی کے نظام کی طرف راغب نظر آرہے ہیں اور صارفین کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کر گئی ہے۔واپڈا زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا حجم بھی کی سو میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ نیٹ میٹر نگ بلنگ میکنزم ہے جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں شامل کرتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔دوسری جانب چین نے دنیا بھر میں سو لر پینل کی سپلائی میں غیر معمولی اضافہ کرکے ریٹ ناقابل یقین حد تک نیچے گرا دیئے ہیں۔بڑے سولر نظام میں 60 فیصد لاگت سولر پینلز کی شمار ہوتی ہے لیکن3 واٹ سے چھوٹے نظام میں پینلز کی لاگت32 فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق 4 پنکھے،ایک ٹی وی،ایک ریفریجریٹر اور 8 ایل ای ڈی لائٹس کے لئے ڈیڑھ کلو واٹ یا1500 واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب پر 1 لاکھ 55 ہزار روپے لاگت آئے گی جو کہ گزشتہ برس 2 سے اڑھائی لاکھ روپے تھی۔ڈیڑھ کلو واٹ کے اس نظام میں شامل 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے لیکن 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 20 ہزار روپے تک وائرنگ اور مزدوری کی مد میں خرچ ہوں گے۔