0

جہلم حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے، گرفتار، شہریوں کو ریلیف سے محروم کرنے والوں سے کو ئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کرنے کے دوران 801 کے قریب انسپکشن کی گئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی نان کے مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ ریٹ پر روٹی نان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔