0

فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے خصوصی افراد کے لیے “موبلٹی سروسز پراجیکٹ ” کا آغاز کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے خصوصی افراد کے لیے “موبلٹی سروسز پراجیکٹ ” کا آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ضلع بھر میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں دونوں تنظیمات پینے کے پانی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ پودوں کی مفت تقسیم، مفتیاں دینہ میں یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت روزگار کے لئے ووکیشنل سنٹر، تعمیر بیت المساکین اور کفالت یتیم پراجیکٹس پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اسی سلسلے میں دونوں تنظیمات نے خصوصی افراد کے لئے ایک نئے منصوبے “موبلٹی سروسز پراجیکٹ ” کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مستحق معذور افراد کو ویل چئیرز، واکرز، واکنگ سٹک ،آلہ سماعت تصدیق کے بعد مفت مہیا کئے جائیں گے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب جہلم میں منعقد کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ 10مستحق معذور افراد کو ویل چئیرز مہیا کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عصمت جاوید ملک ، چوہدری غلام احمد زمرد، چوہدری عبدالرفیق کنتریلی، سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، جمیل بھٹی، ڈاکٹر اسد مرزا، طاہر برلاس بھی موجود تھے۔