0

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم کی احسن کاروائی۔تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے،گمشدہ بچےکو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،08سالہ دانیال راولپنڈی سے اپنے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے نکل آیا جو کے دینہ پولیس کو ملا،
جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم نے گمشدہ بچے کو راولپنڈی لے جا کرلواحقین کے حوالے کر دیا،بچے کے لواحقین نے جہلم پولیس کے اس تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔