جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم مشیر وزیراعظم بلال اظہر کیانی، سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ۔ نوعمر قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ٹیچر تعینات کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل جہلم پہنچنے پر جیل پولیس نے سلامی پیش کی۔ جیل ملازمین نے مشیر وزیراعظم پاکستان بلال کیانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشیر وزیراعظم بلال اظہر کیانی نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم بھی تھیں۔ مشیر وزیراعظم بلال اظہر کیانی کو جیل پولیس کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کاگلدستہ پیش کیاگیا۔ بلال اظہر کیانی نے سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ہمراہ بارکوں میں موجود قیدیوں کے رہن سہن کا معائنہ کیا، مشیر وزیراعظم بلال اظہر کیانی نے جیل ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، مشیر وزیراعظم نے نو عمر قیدیوں کے مسائل سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم نے نو عمر بچوں کی تعلیم و تربیت کی غرض سے ایک ٹیچر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر مشیر وزیراعظم بلال اظہر کیانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر قیدیوں کو ایس او پیز کے مطابق تمام سہولیات میسر ہیں۔نوعمر قیدیوں کی بہتر نگہداشت اور تعلیم و تربیت کے لئے ٹیچر کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ جیل سے رہائی کے بعد بچے معاشرے میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔
0