0

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی دینہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب میں شرکت

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی دینہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب میں شرکت، کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے پروگرام میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے جس طریقے سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر کے ایک مثال قائم کی ہے جن ماؤں بہنوں میں وسائل کی کمی جو اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتا ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کو راشن کے بیگ تقسیم کیے گئے جو کہ سرکار کی طر ف سے راشن مل رہا ہے اس سے بھی دو یا تین گنا زیادہ ہے جس کا تمام تر کریڈٹ کورٹ کی انتظامیہ کو جاتا ہے کشمیر آرفن ٹرسٹ کو بہت کام کرتے ہوئے دیکھا ہے یہ سب محنتی لوگ ہیں میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئر مین چوہدری محمد اختر اور ان کی پوری ٹیم کے رزق میں اضافہ فرما اور ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے اللہ تعالیٰ اسی طرح کے فلاحی کام لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے کشمیر آرفن ٹرسٹ نے ان کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے راشن پہنچایا یہ قابل ستائش عمل ہے اور ہم سب کے لیے رول ماڈل ہے ایک سوال پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی نگہبان راشن انتہائی صاف شفاف طریقے سے لوگوں کو گھروں میں پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے لسٹوں کی مکمل چھان بین کے بعد راشن پہنچایا جا رہا ہے، تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے جس طرح لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن تقسیم کیا یہ ایک خوش آئندہ عمل ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کو مزید ترقی دے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر حاجی افتخار احمد مغل نے کہا کہ ہم تحقیق کے بعد راشن تقسیم کرتے ہیں جو اس کا اصل حقدار اور مستحق ہو اس کی فائنل لسٹ تیار کی جاتی ہے اور فون کے ذریعے مستحق لوگوں کو کال کر کے بلوایا جاتا ہے اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے بٹھایا جاتا ہے اور تصویر کے بغیر ان کو راشن دیا جاتا ہے کورٹ ادارے کا نام نہیں کورٹ گھر ہے جو اس کے ساتھ منسلک ہوتا ہے وہ اس کا بن جاتا ہے عرصہ سات سال سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ دینہ میں بھی بہت سے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، تقریب سے امجد محمود سیٹھی، زاہد محمود ناگی، سلیم انور کسانہ، مرزا شفیق، سید قدیر حسین شاہ کاظمی، میاں سجاد، عالم مغل، شان مغل، یاسر صدیق، اقبال خان، رضوان سیٹھی، محمد فیصل و دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں ساڑھے تین سو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔