0

جہلم دینہ، ڈومیلی موڑ کے مقام پر پٹرولنگ پولیس کے خلاف اہلیان علاقہ کا احتجاج،

جہلم(نامہ نگار)جہلم دینہ، ڈومیلی موڑ کے مقام پر پٹرولنگ پولیس کے خلاف اہلیان علاقہ کا احتجاج،چک میہوں پٹرولنگ پولیس کا غیر قانونی ناکہ مقامی عوام کیلئے بلخصوص دیہی علاقے کی خواتین کیلئے وبال جان بن چکا ہے،مقامی آبادی کے رہائشیوں کو دن میں جتنی بار نواحی علاقوں میں جانا پڑے اتنی بار پٹرولنگ پولیس کے جوان روک کر ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ،گاڑی کے کاغذات اور مقامی ہونے کی تصدیق لازمی کرتے ہیں جبکہ دستاویزات نہ ہونے پرجرمانہ عائد کر دیا جاتا ہے،مقامی سیاسی اور سماجی عمائدین پٹرولنگ پوسٹ چک میہوں کی اس غیر قانونی ناکہ بندی اور ناجائز جرمانوں سے سخت نالاں,مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر اکثر خواتین بھی سوار ہوتیں ہیں۔کاغذات ہیلمٹ، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس ہونے کے باوجود پٹرولنگ پولیس کے اہلکار طویل دورانئے تک سڑک پر کھڑا کرکے خواتین کے سامنے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں،کار سرکار میں مداخلت کی دھمکیاں دیکر مقامی افراد کو حراساں کیاجاتا ہے،مقامی شہری نمبردار چوہدری وقار،مہر لیاقت نے اہلیان علاقہ کی آوازارباب اختیار تک پہنچانے کے لئے پرامن احتجاج کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی سرفراز ایلپا سے نوٹس اورپٹرولنگ پولیس چک میہوں کے عملے کو ضلع بدر کرنے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔