0

مذہبی آزادی پرقدغن: امریکی کمیشن کا بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

مذہبی آزادی پرقدغن: امریکی کمیشن کا بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ
امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پربھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی کمیشن کا کہنا تھاکہ بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پرتشدد کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔

امریکی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرے۔

امریکی کمیشن سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور مسیحیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔