0

گورنمنٹ کالج گریجوایٹ، کالج برائے خواتین جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم گورنمنٹ کالج گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جلالپور شریف پنڈدادنخان میں شجر کاری مہم موسم بہار2024 کے سلسلے میں پودے لگائے جارہے ہیں جو 18 مارچ سے شروع ہو کر 21 مارچ تک جاری رہیں گے۔ جس کے تحت گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی ہیڈآف باٹنی مس صدف امین اورگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جلالپور شریف پنڈدادنخان کی فوکل پرسن مس عارفہ صدیقی سمیت کالج کی طالبات نے اپنے اپنے نام کا پودا لگایا۔کالج کی اساتذہ اور طالبات کو شجر کاری کی اہمیت بارے لیکچر دیا ہوئے کہا گیا کہ موجودہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ ڈائریکٹرایجوکیشن کالج راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت کے مطابق شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ سیمینارز اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی پرنسپل محترمہ غزالہ یاسمین اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جلالپور شریف پنڈدادنخان کی پرنسپل محترمہ مسز فرحین ذاہرہ سمیت کالج کی اساتذہ اور و طالبات کی بڑی تعدا د نے شر کت کی۔ شجر کاری کی تقریب میں درختوں کی اہمیت کے بارے میں لکھے گئے بینرز اور سٹیمرز بھی لگائے گئے جنہوں نے اس تقریب کی رونق کو مزید شاندار بنادیا۔