جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم نگہبا ن رمضان راشن کی تقسیم کیلئے طلبا رضا کار بھی میدان میں آگئے، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تصدیقی عمل اور تقسیم میں حصہ لیں گے، پروگرام کا مقصد نہ صرف بروقت رمضان راشن کی تقسیم بلکہ طلبا و طالبات کو عملی زندگی کے تجربے سے روشناس کروانا بھی ہے اے سی ایچ آر اقرا ناصر، تفصیلات کیمطابق ڈی سی جہلم کی ہدایت پر نگہبان رمضان راشن کی تقسیم کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو تقسیم کے عمل میں شامل کر لیا گیا جو بطور رضا کار ضلعی انتظامیہ کے افسران اور راشن تقسیم کرنے والی ٹیموں کے ساتھ مل کرنہ صرف مستحق خاندانوں کے تصدیقی عمل میں معاون ہوں گے بلکہ راشن کی تقسیم میں بھی حصہ لیں گے یہ بات اے سی ایچ آر اقرا ناصر نے پنجاب یونیورسٹی اور مختلف کالجوں کے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ڈی سی جہلم کی ہدایت پر اس مہم کا مقصد طلبا و طالبات کو عملی زندگی کے تجربات سے روشناس کروانا ہے۔
0