جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے عمران خان کی غلط پالیسیوں سے عوا م مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہی ہیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کی سہولت کے لئے مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جو بہت بڑا اقدام تھا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نے گزشتہ روز گھرمالہ ہاؤس میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتحصیل صدر چوہدری راشد گھرمالہ، ضلعی صدر چوہدری بوٹا جاوید بھی موجود تھے، چوہدری لال حسین نے کہا شریف برادران کی ملک اور قوم کے لیے خدمات بے مثال ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے جس سے عوام کو ریلیف ملا، موٹر وے، میٹرو بس سروس شروع کیں، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ہم نے اپنے دور اقتدار میں ضلع جہلم کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی، سینکڑوں دیہاتوں میں رابطہ سڑکیں تعمیر کروائیں،شہر سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس فراہم کی، میاں محمد نواز شریف وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں جتنی خدمت شریف براردان نے ملکِ پاکستان کی،کی پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان میں پوری طرح متحد ہے اور ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نوازپاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوامی جماعت بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
0