0

آصف علی زرداری نے مشکل ترین حالا ت میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر علیحدگی پسندقو تو ں کے عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلال بھٹوز رداری، وفاق پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی علا مت ہیں، آصف علی زرداری نے مشکل ترین حالا ت میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر علیحدگی پسندقو تو ں کے عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا، ان خیالات کا اظہار جہلم کے حلقہ پی پی 27 سے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل نے پارٹی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، نہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 27 میں پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سفارش پر مجھے ٹکٹ جاری کر کے مجھے اعزا ز بخشا ہے، میں پارٹی قیادت کے اس احسان کو ہمیشہ یا درکھوں گا، چوہدری نذر گوندل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکروں اور با لخصوص تحصیل پنڈدادنخان کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدورو ں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے، لوگ مہنگا ئی، بیروزگاری کے ہا تھوں سخت تنگ آچکے ہیں اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر اپنی شاندار روایات کے مطابق مزدوروں، کسانو ں اور محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، ہماری تمام تر ہمد ردیاں اپنے کارکنان سمیت محنت کش طبقہ کے ساتھ ہیں، ہم کبھی بھی غریبوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔