0

مزدور کا حکومت سے شکوہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن دیہاڑی کے نرخ نہ بڑھ سکے

جلالپور شریف (ملک ظہیر اعوان) حکومتیں بدلتی رہیں حکمران آتے جاتے رہے نیا پاکستان بھی بنا لیکن مزدور کی قسمت اور حالات نہ بدل سکے آج مزدوروں کے عالمی دن پر بھی جلالپور شریف سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے مزدور سخت محنت اورمشقت کرنے پر مجبور ہیں عالمی یوم مزدور پر قوم چھٹی تو مناتی ہے لیکن جس طبقے کے افراد کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ سرکاری طور پر چھٹی منائی جاتی ہے وہ آج کے دن بھی دو وقت کی روٹی کمانے کی خاطر مشقت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین چھٹی کے مزے لینے میں مصروف ہوتے ہیں
مزدور کا حکومت سے شکوہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن دیہاڑی کے نرخ نہ بڑھ سکے .
عالمی یوم مزدور پر کچھ سیاسی سماجی تنظیمیں ریلیاں نکال کر اور تقاریب کر کے خانہ پوری تو کر دیتی ہیں لیکن اس دن سے وابستہ افراد اپنے عالمی دن کی اہمیت سے بھی با خبر نہیں۔ دیہاڑی دار مزدور کے لئے ایک دن کی چھٹی کا مطلب ایک دن کا فاقہ تو ہو سکتا ہے چھٹی یا تفریح نہیں