0

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے کھیوڑہ روڈ پر مزدورں میں نئے سوٹ اور پگڑیاں تقسیم کیں

پنڈدادن خان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) یومِ مئی مزدور ڈے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے کھیوڑہ روڈ پر مزدورں میں نئے سوٹ اور پگڑیاں تقسیم کیں اس موقع پر انور علی کانجو اے سی پنڈدادن خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی مزدورں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن ھے مزدور ملکی معاشی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ھے سماجی حلقوں نے اے سی پنڈدادن خان کے اس اقدام کو سراتے ھوے خراج تحسین پیش کیا