0

جہلم شہر طویل دورانئے تک ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر کی سڑکوں، چوک چوراہوں سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر دکانوں کے آگے پختہ اور عارضی ریڑھی بانوں، پھڑی فروشوں، برگر شوار ما،فاسٹ فوڈ کے جہازی سائز کے کاونٹرز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات،طویل دورانئے تک ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے،بالخصوص اندرون شہر کی سڑکوں جن میں ریلوے روڈ، مشین محلہ، روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، جادہ روڈ، میجر اکرم شہید روڈ،ڈھوک جمعہ روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ، محمدی چوک، چوک گنبد والی مسجد، قبرستان چوک کے ا طراف تجاوزات کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، دوسری جانب رہی سہی کسر نئی عمارتیں، پلازے کوٹھیاں تعمیر کرنے والوں نے تعمیراتی میٹریل سڑکوں، گلی محلوں کے عین وسط میں رکھ کر ساری کسر پوری کر رکھی ہے، تعمیراتی میٹریل سڑکوں پر پھیل جانے کے باعث دھول مٹی، بجری اور ریت کے زرے اڑنے سے شہریوں کو آشوب چشم، سانس کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں، مذکورہ صورتحال ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں، شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ سمیت میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ بلا تفریق تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تاکہ شہر کی سڑکیں کشادہ ہوں اور شہریوں کو آمدورفت میں آسانی پیدا ہو سکے۔