0

جہلم شہر کی مارکیٹوں میں سرکاری قیمت والا آٹا نایاب،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر کی مارکیٹوں میں سرکاری قیمت والا آٹا نایاب،فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی ہونے والے ہوشربا اضافے سے شہری آٹے کے حصول کے لئے پریشان حال۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام کی عدم دلچسپی و لا پرواہی کے باعث شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے شہریوں کو آٹے کے حصول میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصی طور پر مزدور طبقے کو2 وقت کی روٹی کے انتظام میں بھی مسائل آڑے آرہے ہیں اسکے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جار ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔