قاری تنویر احمد ضیاء کی دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادنخان تشریف حاضری

پنڈدادن خان(ملک ظہیر اعوان) پرنسپل دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادنخان حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتھم العالیہ کے منظور نظر و شاگرد خاص قاری تنویر احمد ضیاء خطیب یورپ ڈنمارک کی خصوصی دعوت پر یورپ سے محمد محمود آف لاہور دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادنخان میں تشریف لائے انھوں نے دارالعلوم کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی کی مذہبی و قومی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ،انجمن غلامان مصطفی رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کے صدر چوہدری شوکت حسین بریار اور حافظ جاوید حطار بھی انکے ہمراہ تھے۔