0

جہلم کی لڑکی لڑکا بن کر شادی رچاتی اور لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کر دیتی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم لڑکے کے روپ میں لڑکی کی غضب کہانی، پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری جو کہ تھانہ صدر کے علاقہ ٹاہلیانوالہ کی رہائشی نرگس اقبال محمد دختر محمد سرور لڑکے کا روپ دھار کرپاکستان آتی خوبصورت لڑکیاں تلاش کرکے شادی رچائی جاتی اسطرح لڑکی کے کاغذات تیار کروا کے یورپین ممالک بلوالیتی اور پھر بھاری رقم کے عوض معصوم لڑکیوں کو فروخت کردیا جاتا، بہروپیا نما لڑکی شکار کی غرض سے جب میرپور(آزاد کشمیر) نیا شکار تلاش کرنے پہنچی تومیرپور تھوتھال، کھاڑک کے رہائشی چوہدری محمدرمضان نے پہچان لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے 2 سال قبل 13 اپریل 2021 میں میری بیٹی سنیل تنزیلہ کے ساتھ شادی کی اور مختلف لوگوں کے ہاتھوں فروخت کیا ہمارے ساتھ بھی اس نے بہت بڑا فراڈ کیا، ہمارے تلاش کرنے کے باوجود یہ نوسر باز ہمارے قابو نہیں آرہی تھی، ہم عرصہ دراز سے اسے تلاش کررہے ہیں، متاثرہ فیملی نے تھانہ سٹی میرپور اطلاع کرکے اپنا حلیہ تبدیل کرنے والی بہروپیا لڑکی کو گرفتار کروادیا، مقدمہ درج کروا دیا۔