0

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ہیلتھ کالونی وائے کراس پر زیر تعمیر آرائشی کام کا مشاہدہ، وائے کراس چوک کو دیدہ زیب بنانے کے لیے ہدایات، تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کالونی وائے کراس کے مرکزی دروازے پر قیام پاکستان سے ایک چار فٹ کی چار دیواری بنائی گئی تھی جو وقت کے ساتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گندگی اور کچرے کا ڈھیر بن چکی تھی۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایک ماہ قبل اس دیوار کو دور جدید کے تقاضوں اور وائے کراس چوک کو خوبصورت بنانے کا حکم دیا جس پر کام شروع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے کام کی جگہ کا دورہ کیا اور دیوار کی تعمیر کا مشاہدہ کرتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں جبکہ وائے کراس چوک پر بدنما بورڈز کو ہٹانے، ٹائل ورک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔