جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم سمیت02 شراب سپلائرملزمان گرفتار،مجموعی طور پر40لیٹر شراب اور 620گرام چرس برآمد جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عامر شہزاد اور فیصل عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم عامر شہزاد سے 620 گرام چرس اور ملزم فیصل عمران سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرملزم اصغر علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ک ہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
0