بھارتی میڈیا کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات بھارت کے ریاست مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔
بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔
مغربی بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق پیشگوئی کردی گئی۔
اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔