0

2 امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ

امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے، 3 اہلکار ہلاک
امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرانے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کا واقعہ ریاست الاسکا میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکا میں 6 ماہ کے اندر فوجی ہیلی کاپٹرز کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔