0

شہریوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیوں بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے شہر سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ ایڈونچر ا پارک میں پہنچ گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم عید الفطر کے موقع پر موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیوں بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے شہر سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ ایڈونچر ا پارک میں پہنچ گئی، گھروں سے تیار کئے گئے خصوصی پکوان بھی پارک کے صحن میں کھائے جاتے رہے بچے مختلف جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے، رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز موسم خوشگوار ہونے کے باعث مکینوں کی بڑی تعداد جی ٹی روڈ سے ملحقہ پارکوں جن میں ایڈونچراپارک، چھاؤنی چوک، مارڈن بازار، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت دیگر پارکوں میں شہریوں کا رش رہا، زیادہ رش سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اور ماڈرن بازار، ایڈونچرا پارک میں دیکھنے میں آیا جہاں پر شہریوں کی کثیر تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے آئی اکثر شہریوں نے تو گھر وں سے عید کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کئے گئے پکوان بھی ساتھ لائے اور متعدد شہری باربی کیو سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ پارکوں کے سبزہ زار میں شہری بچوں اور خاندان کے ساتھ کھانا کھاتے ہلہ گلہ کرتے دکھائی دیئے، جبکہ بچے پارکوں میں نصب کئے گئے خود کار اور الیکٹریکل جھولے جھولتے رہے،رپورٹ کے مطابق پارکوں میں اکثر جگہوں پر کھانے پینے کی مختلف شاپس، سٹالز لگائے گئے جہاں پر شہری کولڈ ڈرنکس، چپس وغیرہ کھانے پینے کی اشیاء خریدتے رہے، پارکوں میں کھیلنے اور جھولے جھولنے کے دوران بچے اٹکلیاں کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں