0

پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوپھہ کا ایک اہم اجلاس یونس بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوپھہ کا ایک اہم اجلاس یونس بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں اہلیان ٹوبھہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جب کہ تنظیم کے عہدیداران اور ممبران نے بھی بھر پور شرکت کی اس اجلاس میں اہلیان ٹوبھہ کی بہتری کے لیے نہایت اہم اقدام اٹھائے گئے سب سے بڑا مسئلہ بھکاریوں ،بھکارنوں ،کاغذ چننے والوں اور مختلف قسم کی پھیری لگانے والوں کا شہر میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ وارداتوں پر قابو پایا جاسکے نوجوانوں بھکاریوں کو پکڑ کر 15پر پولیس کو اطلاع دی جائے گی ریلوے اسٹیشن کے قریب مذبحہ خانہ قائم کرکے قصابوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کسی قسم کے بیمار جانور کا گوشت فروخت نہ کرسکیں اس سلسلہ میں تین افراد پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کو چیک کریں گے اس کے علاوہ گلیوں اور نالیوں کی بہترین صفائی کا بندوبست کیا جائے گا جس کے لیے باقاعدہ خاکروب بھرتی کیا جائے گا تاہم نئے قبرستان کے لیے دو ایکڑ زمین خریدنے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے افراد اور تمام برادریوں کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں