0

آئی ایس پی آر کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس ریلیز سے تاثر پیدا ہورہا ہے کہ فوج قانون سے بالا تر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے عمران خان کے الزامات پر جاری کی گئی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ اُن پر قاتلانہ حملے میں کوئی افسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ہی مطمئن کیا جانا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ ایسا نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے بتارہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں، ایسے رویے قوموں کیلیے تباہ کن ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آئی ایس پی آر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرکے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس قانونی راستے کی حمایت ایک بہت مثبت قدم ہو گا۔