سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر وائرل ویڈیو میں ایک سیاہ ریچھ کو دیکھا جا سکتا ہے جو بھوک سے بےحال کھانے کی تلاش میں ایک گھر کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ریچھ نے آؤ دیکھا نہ تاؤ سیدھا باورچی خانے میں رکھے فریج کا رخ کر لیا، جیسے جانتا ہو کہ اسے کھانا یہیں ملے گا۔
پھر کیا تھا، کھانے کی تلاش میں گھر کا رخ کرنے والے ریچھ نے فریزر کھول کر اپنا من پسند لزانیہ کا پیکٹ نکالا اور ساتھ موجود کھڑکی سے باہر نکل گیا جیسے وہ اس لزانیہ کی تلاش میں آیا تھا۔
ویڈیو کے اگلے منظر میں نظر آ رہا ہے کہ ریچھ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر گھر کے پورچ سے جنگل کی طرف بھاگ گیا تھا۔
یہ پورا مناظر حفاظت کی خاطر گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے، جسے امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے علاقے برخمسٹڈ سے تعلق رکھنے والی ہیلینا رچرڈسن نامی صارف نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
ان وائرل ویڈیوز کے کمنٹس میں چند صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی صورت میں کوئی کیا کر سکتا ہے، پولیس کو کال کرنے سے کام ہو جائے گا یا کسی اور سے رابطہ کرنا پڑے گا۔
کچھ صارفین نے ہیلینا رچرڈسن سے ان کی اور اہلِ خانہ کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔